13 جنوری 2015 - 12:54
اوباما: امریکہ ایران کے ساتھ جامع ایٹمی سمجھوتے کا پابند ہے

امریکی صدر باراک اوباما نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جامع ایٹمی سمجھوتے تک رسائی پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے پیر کے دن اسرائيلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو کے دوران کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جامع ایٹمی سمجھوتے کا پابند ہے۔ باراک اوباما نے صراحت کے ساتھ کہا کہ امریکہ نے اپنی توجہ ایران کے ساتھ جامع سمجھوتے تک رسائی پر مرکوز کر رکھی ہے۔البتہ اس سلسلے میں وہ ویری فیکیشن (verification) کی ایسی روش اختیار کرے گا جس کی بناء پر عالمی برادری کو یقین دہانی کرا سکے گا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں مکمل طور پر پرامن ہیں۔
امریکی صدر بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ اس ٹیلی فونی گفتگو کے دوران اس بات کو بھی بیان کیاکہ امریکہ اسرائيل کی پائیدار سیکورٹی اور اس کے ساتھ قریبی اور مسلسل تعاون پر بھی پابند ہے۔

.......

/169